بوئنگ کمپنی نے پائلٹوں سے معلومات چھپائے رکھیں، ایوی ایشن ماہرین

واشنگٹن : ایوی ایشن ریگولیٹرز کا ایک بین الاقوامی پینل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے دو حادثات کا شکار ہونے والے میکس737 طرز کے دو طیاروں کے بارے میں اہم معلومات ریگولیٹرز اور پائلٹوں سے چھپائے رکھی تھیں۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ دو مختلف فضائی حادثات کا سبب بننے والی خود کار پائلٹ سسٹم کی مرکزی خامی کو سمجھنے کے لیے درکار مہارت نہیں رکھتا۔جاری کردہ اس رپورٹ میں مستقبل میں ایسے کسی بھی نئے طیارے کو پرواز کی اجازت دینے کے لیے بارہ تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ میکس 737 طرز کے طیاروں کے دو حادثات میں 346 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 12 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp