مظاہروں میں ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، عراقی مذہبی رہنماء

بغداد : عراقی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی نے حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی مذہبی رہنماء آیت اللہ سیستانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، حکومت مظاہروں میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تحقیقات کے نتائج2 ہفتوں میں جاری کرے۔واضح رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے شروع ہونیوالے حکومت مخالف مظاہروں میں 100سے زائدہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 12 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp