پاکستانی فنکار امریکہ میں سیر سپاٹوں میں مصروف

اداکار یاسر حسین کی منگیتر اقراء عزیز کے ہمراہ ڈزنی ورلڈ کی سیر

نیو یارک : پاکستان ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار آج کل امریکا میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ٹی وی کے نامور اداکاروں نے ہوسٹن میں منعقد ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد وہاں کچھ دن سیر و تفریح کیلئے رک گئے۔اداکار یاسر حسین نے اپنی منگیتر اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ ڈزنی ورلڈ کی سیر کی۔اداکار منیب بٹ ، اداکارہ مومل شیخ اور زاہد احمد کے ہمراہ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ گئے،لاس اینجلس کی سیر میں منیب بٹ کے ہمراہ ساتھی اداکار زاہد احمد، شہزاد شیخ، مومل شیخ اور کبریٰ خان بھی تھے۔
شہزاد شیخ نے بھی پیلی ٹی شرٹ پہنے ایک اسٹائلش تصویر اپلوڈ کی۔اداکارہ ماورہ حسین نے بھی ہوسٹن میں کھانا کھاتے ہوئے ایک تصویر اپلوڈ کی۔اداکارہ یمنی زیدی نے بھی سینٹرل مال کے باہر کھڑے ایک فریش تصویر اپلوڈ کی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 12 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp