مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ، اداکار حمزہ علی عباسی کی شدید تنقید

جان بوجھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے، اللہ ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت ،پیسے کیلئے بے وقوف بناتے ہیں، ٹوئٹ

اسلام آباد : معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دے دیا۔حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ افسوس کی بات ہے فضل الرحمن ناموس رسالتؐ اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں، آخر کیوں ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن لوگوں کا استعمال اس لیے کر رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں حصہ چاہتے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اللہ پاک ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت اور پیسے کیلئے بے وقوف بناتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 12 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp