Dog With Human Like Eyes And Smile Takes Internet By Storm

انسانوں جیسی آنکھوں اور مسکراہٹ والے خوبصورت کتے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_instagram' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

سیاٹل  سے تعلق رکھنے والا خوبصورت کتا نوری دوغلی  نسل کا  کتا ہے۔ اپنی انسانوں جیسی  آنکھوں اور مسکراہٹ کی وجہ  سے نوری نے انٹرنیٹ صارفین کو دیوانہ کر دیا ہے۔
نوری کے مالکان کیون ہرلیس اور ٹیفانے نگو کا کہنا ہے کہ بہت سالوں سے لوگ اُن کےکتے کو دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں لیکن پچھلے ہفتے  جب نوری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کی شہرت میں یک دم بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ۔

33 سالہ کیون نے بتایا کہ  نوری جب چھوٹا تھا تو وہ اس کے ساتھ ایک بلاک کا فاصلہ بھی طے نہیں کرتے تھے کہ کوئی نہ کوئی انہیں روک کر  اس کی شکل و صورت کے بارے میں سوال کرتا۔نوری کے بڑے ہونے پر  لوگوں کے سوالات کی شدت کم ہوگئی لیکن اب بھی اکثر لوگ نوری کی  آنکھوں اور مسکراہٹ کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں۔ٹیفانے نے بتایا کہ نوری کا اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے، جہاں وہ اس کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

نوری کے مالکان کا کہنا ہے کہ کتے کے انسانی چہرے جیسی خصوصیات کی وجہ سے لوگ اس کا تقابل مختلف کرداروں سے کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر نوری کی تصاویر دیکھ کر ان کے اصل ہونے پر  یقین ہی نہیں کرتے۔
نوری کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں