’’شکریہ ٹویٹر‘‘: ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر انتظامیہ کا شکریہ ادا کر دیا

ٹویٹر کی جانب سے آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہ کرنے کے معاہدے پر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر انتظامیہ کا شکریہ ادا کر دیا

امریکا : ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر انتظامیہ کا شکریہ ادا کر دیا ہے۔ ٹویٹر کی جانب سے آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہ کرنے کے معاہدے پر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر انتظامیہ کا شکریہ ادا کر دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ’’شکریہ ٹویٹر‘‘، ہم ذمہ دار ہیں اور حق پر مبنی اپنی قومی بیانیہ بیان کرنے کا حق رکھتے ہیں‘‘۔
 
 خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے تھے۔ چئیرمین نینشل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکا میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے۔
معاہدے میں طے پایا گیا ہے کہ ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا۔ ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرصرف پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ہی بند کیے جا رہے تھے جس پر پتا چلا کہ ٹوئٹر کی انتظامیہ میں جو بھارتی ملازم ہیں وہ ایسا کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی ظلم و بربریت پر آواز اٹھانے پر سیکڑوں پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹ معطل کردیے۔ وزیراعظم عمران خان نےقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا گیا۔وزیراعظم کے تاریخی خطاب کے حوالے سے ٹوئٹر تعریفی پیغامات سے بھر گیا جب کہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تاہم ٹوئٹر انتظامیہ میں موجود بھارتی لابی کو یہ پسند نہ آیا اور سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل کرنا شروع کر دیے تھے لیکن اب ٹویٹر کا پاکستان کے ساتھ آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہ کرنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp