مولانا کا مارچ شروع ہوگا تو پہلا الزام فارن فنڈنگ کا لگائیں گے

عمران خان کی فارن فنڈنگ میں غیرملکی ایجنڈا شامل ہے، حکومتی تین رکنی کمیٹی میں جو لوگ شامل ہیں،مولانا تینوں کی بات نہیں سنیں گے،اورعمران خان کے استعفے کا مطالبہ رکھیں گے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

لاہور : سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مولانا کا لانگ مارچ شروع ہوگا تو پہلا الزام فارن فنڈنگ کا ہوگا،عمران خان کی فارن فنڈنگ میں غیرملکی ایجنڈا شامل ہے، حکومتی تین رکنی کمیٹی میں جو لوگ شامل ہیں، مولانا تینوں کی بات نہیں سنیں گے،اورعمران خان کے استعفے کا مطالبہ رکھیں گے۔انہو ں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اس وقت بڑے مضبوط فیصلے کریں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے وہ کسی کی بھی بات نہیں سنتے ، ریاستی ادارے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر مشورہ دے سکتے ہیں، عمران خان کا خیال ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب ہٹے تومیری حکومت بھی جائے گی۔
عمران خان کے ساتھ ایک مسئلہ شروع سے رہا ہے کہ ان کو اس طرح کی پارلیمنٹ نہیں ملی جس طرح کی پارلیمنٹ کو زرداری اور نوازشریف کو ملی تھی۔ لیکن وہ بھی دھرنے اور ہنگاموں کی نظر رہی۔ عمران خان کو پارلیمنٹ میں اتنے نمبر ہی نہیں ملے۔ایم کیوایم اور ق لیگ کو جوڑ کر حکومت بنائی۔ اخترمینگل کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بدمعاشیہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔
میں نے عمران خان کو بات سمجھائی تھی کہ مضبوط فیصلے کریں ۔لیکن عمران خان کے گرد واہ واہ کرنے والے موجود ہیں۔80فیصد مسائل عمران خان کی اپنی ٹیم نے پیدا کیے ہوئے ہیں۔عوام کا اکثریت وزراء پر اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ترجمان کوئی بیان دیتے ہیں تو بجلی کے جھٹکے دیتے ہیں۔عمران خان نے جو تین رکنی کمیٹی بنائی ہے کمیٹی میں شامل لوگ ایسے ہیں، مولانا فضل الرحمان تینوں لوگوں کی بات نہیں سنیں گے۔
عمران خان ان شخصیات سے بات میں استعفے کا مطالبہ رکھیں گے۔ لیکن عمران خان کا سعودی عرب اور ایران جانا ضروری ہے۔ اگر یہ دورہ نہ کریں توبہتر ہے،جانے سے پہلے وہ فارن فنڈنگ کا معاملہ اور دوسرے محاذ بھی دیکھیں۔جب لانگ مارچ شروع ہوگا تو مولانا فضل الرحمان عمران خان پرپہلا الزام لگائیں گے،کیونکہ اس وقت ایک دو سماعتیں ہوچکی ہوں گی۔اب وہ رپورٹ بھی لیک ہوسکتی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں ایک آسٹریلیاسے ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp