کسی بھی لیڈر یاسیاستدان کی کامیابی کارکنان کی بدولت ہوتی ہے ،قاسم خان سوری

, اگر کسی لیڈر یا سیاستدان کے کردار کو جانچناہو تو کارکنان کے دل میں اس کیلئے عزت اور احترام سے اندازہ لگایا جاسکتاہے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور کوئٹہ کے عوام کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے میری کامیابی کو اپنی کامیابی تصور کرکے جس خوشی کا اظہار کیا وہ قابل داد ہے ، میں کوئٹہ کا سفیر ہوں جہاں بھی جاتا ہوں کوئٹہ کے عوام کی حقوق کی بات کرتا ہوں ، چیئرمین عمران خان اب صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ ایک باوقار اور باعزت لیڈر کے طورپر سامنے ابھر چکا ہے جو نہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں بلکہ کے پورے پاکستان کے لئے باعث افتخارہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پہنچنے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا کے ایڈوائزر گل حمید خان نیازی اور مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بھی موجود تھے ۔ کوئٹہ پہنچنے کے موقع پر قاسم خان سوری کا پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران ، ممبران اور سینکڑوں کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کوئٹہ شہر میرا گھر ہے میں پی ٹی آئی کے ورکروں ، عہدیداران ، ممبران سمیت کوئٹہ شہر کے تمام عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور میری کامیابی کو اپنی کامیابی تصور کرکے جشن منا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ کسی بھی لیڈر یاسیاستدان کی کامیابی ان کے کارکنان کے بدولت ہوتی ہے اگر کسی لیڈر یا سیاستدان کے کردار کو جانچناہو تو ان کے کارکنان کے دل میں ان کے لئے عزت اور احترام سے اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔
میں کوئٹہ پہنچ کر یہ پیغام ہمیشہ دینا چاہتا ہوں کہ میں آپ تمام کارکنوں سمیت کوئٹہ کا سفیر ہوں اور آپ کے پیغام کو لے کر ہر جگہ کوئٹہ کے عوام کی آواز اٹھاتا ہوں یہی ہمارے اور پارٹی کے سیاست کا مقصد ہے کہ حلقے سمیت ملک کے عوام کو تمام وہ سہولیات میسر ہو جو ایک مہذب معاشرے میں رعایا کو میسر ہوتے ہیں ۔ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہم جس لیڈر کے پیروکار ہیں وہ اب صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ ایک باوقار اور باعزت لیڈر کے طورپر سامنے ابھر چکا ہے جو نہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں بلکہ کے پورے پاکستان کے لئے باعث افتخارہے ۔
جب بھی میں ملک کے کسی حصے میں عوام کو میسر سہولیات کی موازنہ کوئٹہ سے کرتا ہوں تو مجھے بہت تکلیف اور دکھ ہوتا ہے کہ پچھلے ادوار میں حکمرانوں نے نہ صرف عوام کی تذلیل کی ہے بھی ان کے تمام بنیادی سہولیات سلب کردیئے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ ملک کے دیگر حصوں سے پیچھے رہ گیاہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کوئٹہ شہر کے عوام کے بنیادی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرکے انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر سہولیات فراہم کیا جائے جس کے لئے حال ہی میں میں کوئٹہ شہر میں گیس پائپ لائن اور بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نہ صرف عملی طور پر اقدامات اٹھائے بلکہ کوئٹہ کے باسیوں کو صاف پینے کی پانی کی فراہمی کے لئے سولر سے چلنے والے ٹیوب ویل چائنا لا کر لگوائیں جس سے کوئٹہ شہر کے پانی کے مسئلے کو کسی حد تک قابو پایا جاسکے گا ۔
بعد ازاں استقبال کرنے والے پی ٹی آئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری باری بڑیچ ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین وردگ ،ظہور آغا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال شاہ ایڈووکیٹ ، نذر بلوچ ، بسم اللہ آغا ، محمد آصف ترین ، اخترمندوخیل ، نواب خان دمڑ ، غفار کاکڑ ، جعفر کاکڑ ، دائود پانیزئی ، ہمایوں بارکزئی ، ظاہر اچکزئی ایڈووکیٹ ، ایوب ترین ایڈووکیٹ ، امان اللہ ترین ، سید تاج آغا ، حاجی باچا ، نجیب بڑیچ ، قاری عبیداللہ ، نیاز ملاخیل ، خدائے نور بڑیچ ، نصیب اللہ خلجی ودیگر نے کہا کہ قاسم خان سوری کی بدولت آج پاکستان تحریک انصاف بلوچستان فعال ، منظم اور ایک منفرد مقام بلوچستان کی سیاسی ، قبائلی و سماجی میدان میں اہم حیثیت رکھتی ہے ۔
قاسم خان سوری وہ نظریاتی شخصیت ہے کہ جس نے مشکل ترین حالات میں پی ٹی آئی کو سنبھالے رکھا کہ جب بلوچستان میں تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں تھا ۔ا ٓج ان کے کاوشوں کی بدولت پی ٹی آئی بلوچستان لوگوں کی دلوں کی آواز بن چکی ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp