قومی ٹی ٹونٹی کپ کی انعامی رقم میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا

ایونٹ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گی، رنرزاپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دئیے جائیں گے

لاہور : قومی ٹی ٹونٹی کپ نہ صرف شائقین کرکٹ کے لیے سنسنی سے بھرپور لمحات لائے گا بلکہ یہ کھلاڑیوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا بھی باعث بنے گا۔
نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی تیاری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کو ترجیح دی گئی۔ یہی وجہ ہیکہ فیصل آباد میں شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کو 25 ہزار اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کوایک لاکھ روپیکی انعامی رقم دی جائے گی۔

ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باوٴلر اور وکٹ کیپر کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
ایونٹ میں ملک بھر کے بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹرز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی گذشتہ سال کی نسبت خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 40 ہزار روپے میچ فیس کی مد میں وصول کریں گے۔
گذشتہ سال یہ رقم 30 ہزارروپے مقرر تھی۔
نان پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 113 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ رواں سال نان پلئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو 16 ہزار روپے بطور میچ فیس دئیے جائیں گے۔



لاہور : قومی ٹی ٹونٹی کپ نہ صرف شائقین کرکٹ کے لیے سنسنی سے بھرپور لمحات لائے گا بلکہ یہ کھلاڑیوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی تیاری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کو ترجیح دی گئی۔ یہی وجہ ہیکہ فیصل آباد میں شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp