انٹر کلاسز سپورٹس گالا گورنمنٹ گرلز کالج سٹی میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے آخری مراحل میں داخل

پشاور : گورنمنٹ گرلز سٹی کالج میں جاری انٹر کلاسز سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں گزشتہ روز کھیلے گئے بیڈ منٹن مقابلوں میں پہلا میچ انگلش ڈیپارٹمنٹ اور کمپیوٹر سائنس کے درمیان ہوا جس میں انگلش ڈیپارٹمنٹ نی3-0سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا میچ ہوم اکنامکس نے اردو بی ایس کو ہرا دیا اس طرح ایف اے ایف ایس میں پارٹ IIایف اے ایف ایس سی Iکو جبکہ بی ایس کیمسٹری نے بی ایس اسلامیات کو 3-0سے شکست دی۔
اس طرح سیمی فائنل میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش بی ایس نے ہوم اکنامکس کو 3-0سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ایف ای ایف ایس سی نے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو شکست دے دی۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلوںمیں پہلا میچ ایف اے ایف ایس پارٹIIنے انگلش ڈیپارٹمنٹ کو3-0سے ہرا دیا ۔ دوسرے میچ میں بی ایس ہوم اکنامکس نے بی ایس اردو کو 3-1سے جبکہ تیسرے میچ میں ایف اے ایف ایس سی پارٹIنے بی ایس اسلامیات کو 3-0سے شکست دی، چوتھے میچ میں بی ایس کیمسٹری نے کمپیوٹر سائنس کو 2-0سے ہرا دیا جبکہ سیمی فائنل میچ میں ایف اے ایف ای سے نے بی ایس ہوم اکنامکس کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بی ایس کیمسٹری نے ایف اے ایف ایس سی پارٹIکو 3-0سے شکست دیدی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp