پاکستان کپ ٹی20کے لئے خیبر پختونخوا کی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے

پشاور : نیشنل ٹی 20پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خیبرپختونخوا کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔: خیبرپختونخوا میں ٹی ٹونٹی ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز ہوئے ۔نیشنل سلیکٹرکبیر خان نے اس سلسلے میں پشاور میں ایک پریس کانفرنس میں سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پاکستان کپ کیلئے خیبرپختونخوا سے ٹیم مکمل ہوگئی ہے ۔محمد رضوان کی سربراہی میں 16 رکنی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں شرکت کریگی۔
خیبرپختونخوا کے سکواڈ میں محمد رضوان، عثمان شنواری،فخر زمان،جنید خان،خوشدل شاہ ،محمد محسن ،افتخار احمد،عادل امین،اسرار اللہ،عمر خان،مصدق احمد،صاحبزادہ فرحان،ا،محمد الیاس، عمران خان جونئیر،عرفان اللہ شاہ اور زوہیب خان شامل ہیں۔ پاکستان کپ میں بہترین کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیو ں کو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20میچوں کی سیریز میں شامل کیا جائیگا۔
نیشنل سلیکٹرکبیر خان نے کہا۔۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہیہم نے صوبہ بھر بشمول قبائل اضلاع سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔: خیبرپختونخوا کی ٹیم کی بیٹنگ اور باولنگ بڑی مضبوط ہے۔:ٹیم میں جونیئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔اور خیبر پختونخوا کی ٹیم پاکستان کپ میں بہترین کاردگی دکھائے گی۔نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شامل ہونگی۔پاکستان کپ ٹی 20ٹورنامنٹ کا آغاز 13اکتوبر سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا ۔اور ٹورنامنٹ کا فائنل 24اکتوبر کو فیصل آباد ہی میں کھیلا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp