687 بیمارصنعتی یونٹس60 روز میں بحال کیے جائیں، عمران خان کی ہدایت

صنعتی یونٹس بحالی کیلئے قوانین اورانتظامی اصلاحات کومکمل کیا جائے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،تو معاشی استحکام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 687 بیمارصنعتی یونٹس60 روز میں بحال کیے جائیں، صنعتی یونٹس بحالی کیلئے قوانین اورانتظامی اصلاحات کومکمل کیا جائے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، تو معاشی استحکام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے، بیمار صنعتوں کی بحالی اور تعمیرات سیکٹرکو مراعات دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ ہنرمند افراد کی کمی، قوانین میں تبدیلی اور سمیڈا میں اصلاحات میں مسائل کا سامنا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے شامل کیا جائے۔ ایس ایم ایزمیں سرمایہ کاری اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی کمی ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ687 بیمارصنعتی یونٹس ایسے ہیں جنہیں فوری بحال کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے 60 دن کے اندرمنصوبہ بندی کی جائے۔ یونٹس بحالی کے لیے قوانین اورانتظامی اصلاحات کو مکمل کیا جائے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ سرمایہ کار بغیر ہچکچاہٹ سرمایہ کاری کرسکیں۔ ہماری اولین ترجیح معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پرچلانا ہے۔ معاشی نظام مستحکم بنیادوں پر چلانے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک ہفتے میں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے مکمل ایکشن پلان پیش کیا جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp