یکجہتی کشمیر تیراکی چیمپئن شپ 11 اکتوبر کو منروا کلب میں ہو گی

فیصل آباد 10 اکتوبر : :ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی جمعہ 11،اکتوبر کو سہ پہر 3بجے منروا کلب میں یکجہتی کشمیر تیراکی چیمپئن شپ کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔ صدر منروا کلب میاں زاہد سرفراز،رانا افتخار احمد اور مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود ہونگے۔چیف آرگنائزر/سپورٹس سیکرٹری ڈاکٹر محمد جلال عارف کے مطابق سوئمنگ مقابلوں میں 8,10,12,14,16,18اور اوپن ایج کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ونر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے جبکہ مقابلوں کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی بھی منعقد ہوگی جس کی قیادت ڈویژنل کمشنر اور صدر منروا کلب کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp