ذاکر بابو کھتری میموریل ٹی20 چیمپیئنز لیگ، الیون اے لائنز کی تیسری کامیابی

کراچی۔ : محمد ذاکر کھتری ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میںنالیون اے لائینز نے مضبوط اور ناقابل شکست الاخوان کرکٹ کلب کو ڈک ورتھ قانون کے تحت 7 رنز سے شکست دے دی۔ ہمدرد یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈن کے ٹرف پر کھیلے جانے والے محمد ذاکر کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں الیون اے لائینز نے مضبوط اور ناقابل شکست الاخوان کرکٹ کلب کو ڈک ورتھ (ڈی ایل) قانون کے تحت 7 رنز سے ہرا کر قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کرلیے۔
بارش سے متاثرہ میچ میں الاخوان سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے خسارے پر 153 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ باصلاحیت آل رائو نڈر کامران چائینا نین عمدہ بیٹینگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر نصف سنچری 53 رنز کی ذمدارانہ اننگ میں 3 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے، نوید جی بی نے 2 چوکوں اور 3 شاندار چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے، حمید جی بی نے 24 رنز 20 گیندوں پر 4 چوکوں کی بدولت بنائے ، سعد نے 13 اور آصف نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔
آف اسپنر محمد نور نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ الیاس منیم نے 2 وکٹیں 21 رنز کے بدلے حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں الیون اے لائینز نے مطلوبہ حدف 154 رنز کے تعاقب میں 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش کے باعث مزید کھیل ممکن نہ ہوسکا لہٰذا میچ کا فیصلہ ڈرک ورتھ قانون کے تحت الیون اے لائینز کو اپنے ٹارکیٹ سے 7 رنز آگے ہونے کے باعث 7نرنز سے کامیاب قرار دیا۔
آصف مندو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور اپنی اننگز کے دوران 3 خوبصورت چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے، کبیر اکبر نے 10 گیندوں پر 18 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ کامران کھتری نے 19 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں، ایم نعیم اور خاور داد نے کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp