Raja Trolled After Presentation Ceremony Blooper

رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں دھلائی

لنکن کھلاڑی کے’یس‘ کے باوجود مائیک ترجمان کی جانب بڑھا دیا

لاہور : رمیز راجہ کی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں ٹرولنگ ہوگئی،یہ مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیش آئی جب پاکستان اور سری لنکا کی ٹی 20 سیریز کی اختتامی تقریب میں کمنٹیٹر رمیز راجہ سری لنکن کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے۔جب انہوں نے پاکستان کی تین وکٹیں اڑانے والے سری لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا کو بلا کر ان سے بات کرنا چاہی تو ان کے ساتھ سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر اسانتھا ڈی میل ان کی ترجمانی کے لیے ساتھ آئے۔
واضح رہے کہ سری لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا انگلش بولنا نہیں جانتے اور اپنی مقامی زبان بولتے ہیں۔ رمیز راجہ نے جب انگلش میں ان سے سوال کیا کہ کیا یہ آپکی اب تک کی بہترین بالنگ تھی تو اس پر وانندو نے’ یس‘ کہا جس کا مطلب ہے جی ہاں۔وانندو ہسارنگا کی طرف سے جواب ملنے کے باوجود رمیز راجہ نے مائیک ترجمان کی طرف بڑھادیا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں انہوں نے یس ہی کہا ہے۔
اس پر رمیز راجہ کو صورتحال کی مضحکہ خیزی کا احساس ہوا اور وہ اپنی غلطی پر ایک لمحے کو نادم نظر آئے۔
بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے رمیز راجہ کی ٹرولنگ شروع کردی۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سری لنکن لیگ سپنر وانندو ہسارنگا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور اپنی ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp