حکومت کی گڈ گورننس ہو یا کوئی کمزوری، میڈیا سے نہیں چھپ سکتی،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائیگی،میڈیا کی آزادی کے بغیر کسی قوم یا معاشرے کا تحفظ نہیں ہو سکتا،سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام چند لمحوں میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت کی گڈ گورننس ہو یا کوئی کمزوری، میڈیا سے نہیں چھپ سکتی، وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائیگی،میڈیا کی آزادی کے بغیر کسی قوم یا معاشرے کا تحفظ نہیں ہو سکتا،سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام چند لمحوں میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سافٹ پاور میڈیا ایک کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام چند لمحوں میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر نے دنیا میں بھونچال برپا کر دیا۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ میڈیا نظریاتی سرحدوں کے امین کا کردار ادا کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی طاقتیں ہمیشہ اپنے مفادات کو مد نظر رکھتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا حکومت کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ میڈیا کا حق ہے کہ حکومت کی اصلاح کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کو قومی سلامتی کے معاملات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا عام آدمی تک معلومات کی رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔انہوںنے کہاکہ افراد کو اداروں کے تابع لانا تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں ادارے آزاد اور با اختیار ہیں۔
انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان نے آگے بڑھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی گڈ گورننس ہو یا کوئی کمزوری، میڈیا سے نہیں چھپ سکتی۔معاون خصوصی نے کہاکہ بھارت نے 2ماہ سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی زبان بندی کر رکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو جان رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مذہب، تہذہب اور تمدن ہماری طاقت ہے۔
انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے قومی ہیروز کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے یو این میں دنیا کو پیغام دیا کہ مسلمان صرف اللہ کو سپر پاور مانتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم یقین رکھتے ہیں کہ نوجوان نسل نے پاکستان کو بدلنا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی قائم کی جائیگی،میڈیا کی آزادی کے بغیر کسی قوم یا معاشرے کا تحفظ نہیں ہو سکتا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp