شوائی پینگ کا تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام

بیجنگ : یوکرائن کی ٹینس سٹار ڈیانا یسٹریمسکا تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ میزبان شوائی پینگ پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ جمعرات کو چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرائن کی ڈیانا یسٹریمسکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی شوائی پینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp