رابرٹ فاراح اور جان سباسٹین شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں ہونگے

شنگھائی : رابرٹ فاراح اور انکے ہم وطن جوڑی دار جان سباسٹین پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئینگے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جان اسنر اور ثام قیوری پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ کولمبین جوڑی کا مقابلہ برازیل کے برونو سواریز اور انکے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp