مارسیلو میلو اور لیوکاس کیوبوٹ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شنگھائی : برازیلین ٹینس سٹار مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بھارتی روہن بوپانا اور انکے کینیڈین جوڑی دار ڈینس شاپووالوو کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمعرات کو چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ ایونٹ کی برازیلین ٹینس سٹار مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبوٹ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے روہن بوپانا اور انکے جوڑی دار ڈینس شاپووالوو کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp