صدر ٹرمپ کا وزیر اعظم بورس جانسن کو فون،

حادثہ میں امریکی سفارتکار کے برطانوی شوہر کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس سال اگست میں برطانیہ کار حادثے میں ایک برطانوی نوجوان کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ہے جو برطانیہ میں تعینات امریکی خاتون سفارت کار کا شوہر تھا۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ٹرمپ نے متوفی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
19 سالہ ہیری ڈن 27 اگست کو انگلینڈ کے ایسٹ مڈلینڈز کے نارتھ امپٹنشائر میں کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ کار ڈرائیور برطانیہ میں تعینات امریکی سفارت کار کا خاوند تھا جو حادثہ کے بعد اپنی سفارتی استثنیٰ کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ سے چلی گئیں تھیں ۔
صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سفارت خانے کی انتظامیہ اس معا ملے کا جائزہ لے گی اور ہم اس خاتون سے بات کرنے کے بعد دیکھیں گے کہ اس معاملے پر آگے مزید کیا اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور ہمیں لواحقین کے غم وغصہ کا احساس ہے جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون سفارت کار پر مقدمہ چلانے کے لئے اسے واپس برطانیہ کے حوالہ کیا جائے تاکہ حادثہ کے اصل اسباب سامنے لائیں جائیں ۔واضح رہے حالیہ دہائیوں میں متعدد امریکی سفارت کار بیرون ملک مختلف لوگوں کی اموات میں ملوث رہے ہیں ، لیکن وہ سفارتی استثنیٰ کے تحت سزا سے بچ جاتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp