آسٹریلیا میں ساحل پر وہیل نمودار ہونے سے سیاحوں میں خوف وہراس

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل کے قریب وہیل نے سیاحوں کی کشتی کے قریب آک ر انہیں خوفزدہ کر دیا ۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق وہیل اچانک کشتی کے قریب نمودار ہوئی اوراس کی اٹھکیلیوں کی وجہ سے کشتی کا توازن خراب ہو نے لگا ، ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی گارڈ ز نے وہیل پر فائرنگ شروع کر دی اور جس پر وہیل وہاں سے غائب ہوگئی،آبی حیات کے ادارے کی تحقیق کے مطابق وہیل سمندر کا سب سے بڑا جانور ہے جس کا وز ن 177ٹن تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp