راہداری وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر کھولی جائے گی، ترجما ن دفتر خارجہ

سارک کی بین الاوزراتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ایجنڈا آئٹم سات پر اجلاس کے انعقاد پر اعتراض اٹھایا ، سارک سربراہ اجلاس کے حوالے سے تواریخ کا جائزہ لیا جا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ، کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے، عراق کے لئے زائرین کو ویزوں کے اجراء کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم کے دورہ چین میں چینی قیادت نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہفتہ و ار بریفنگ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ راہداری وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر کھولی جائے گی، سارک کی بین الاوزراتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ایجنڈا آئٹم سات پر اجلاس کے انعقاد پر اعتراض اٹھایا ، سارک سربراہ اجلاس کے حوالے سے تواریخ کا جائزہ لیا جا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ، کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے، عراق کے لئے زائرین کو ویزوں کے اجراء کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم کے دورہ چین میں چینی قیادت نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کہاکہ بھارت کی قابض فوجیوں نے اونتی پورہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کیا اور ایک کو زخمی کیا،بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا کے مستقبل کے صدارت کے تین امیدواروں نے اس پر بات کی ۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا،وزیراعظم نے چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان چین تعلقات پر بات چیت کی گئی،انہوںنے کہاکہ گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،دونوں ممالک نے گوادر کے دوسرے حصے کو اکنامک ترقی اور سوشل ترقی بڑھانے کا کہا۔
انہوںنے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نے چین کی قیادت کو آگاہ کیا،چینی قیادت نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کے ڈپٹی ہائی ٰ کمشنر کو ک ٹرول لائن کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ طلب کیا گیاانہوںنے کہاکہ تین امریکی سینیٹروں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز میں اپنی آوازیں شامل کیں،انہوں میجر جنرل عامر نے ایل او سی جی صورتحال پر بریفنگ دی،امریکی سینیٹروں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے ملتان کا دورہ بھی کیا ،انہوں نے بہاؤ دیں زکریا کے عرس کی تقریبات میں شرکت بھی کیں۔
ترجمان نے وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان نے چین کو جموں و کشمیر پر اپنے تحفظات سے بڑی آگاہ کیا،چین نے بتایا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا گہرائی سے معائنہ کر رہے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اور ایرن کا دورہ زیر غور ہے۔انہوںنے کہاکہ سارک کی بین الاوزراتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ایجنڈا آئٹم سات پر اجلاس کے انعقاد پر اعتراض اٹھایا ، سارک سربراہ اجلاس کے حوالے سے تواریخ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ کرتار پور راہداری پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے،راہداری وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر کھولی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ عراق کے لئے زائرین کو ویزوں کے اجراء کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے آئی ایم کشمیر کی کالی پٹی پہن کر پریس بریفننگ دی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp