The Issue Arose For Misbah-ul-Haq, The Court Heard Disturbing News
Gujranwala Court Files Writ Petition Against National Selector And Head Coach Of National Cricket Team

مصباح الحق کیلئے بھی مسئلہ کھڑا ہو گیا ، عدالت سے پریشان کن خبر آ گئی

گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کےخلاف رٹ پٹیشن دائر

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کیخلاف رٹ پٹیشن ایڈو وکیٹ منظور قادر نے سول جج ابرار علی خان کی عدالت میں دائر کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو اور چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو فریق بنایا گیاہے۔
ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست میں ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ پر اعتراض اٹھایا گیاہے ، درخواست گزار کا کہناہے کہ اس خطیر رقم سے غریبوں کیلئے یتیم خانہ کھولا جا سکتا ہے ، عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں ہونا چاہیے۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ اخراجات سے ہر پاکستانی متاثر ہورہا ہے،کرکٹ بورڈ کے کسی عہدیدار کی تنخواہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ مصباح الحق کو پاکستان نے بہت کچھ دیا،انہیں اپنی خدمات مفت دینی چاہیے۔گوجرانوالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے بورڈ عہدیداران کو 15 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔                                           

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp