پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی قوم کے سامنے لائی جائے،پاکستانی قومی پتا چلے اصل چور کون ہی محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعرات کو (ن )لیگ نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، درخواست میں مطالبہ کیا گیاکہ سال2014 تا 2018 تک پی ٹی آئی کے اثاثوں کی تفصیلات دی جائے،درخواست محسن نواز رانجھا کی جانب سے دائر کی گئی۔مسلم لیگ (ن )کے محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے مبینہ فارن فنڈنگ کی تفصیلات پبلک کی جائیں۔
انہوںنے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی قوم کے سامنے لائی جائے،پاکستانی قومی پتا چلے کہ اصل چور کون ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو معلوم ہو کہ کون چور ہے اور وہ چوری چھپانے کے لئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اصل چور کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتی ہے،انہوںنے کہاکہ عوام کو پتا چلے کی تبدیلی کے دعوے دار اور بھاشن دینے والے اصل چور ہیں،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کو ہونے والی فارن فنڈنگ کا پیسہ کہاں سے آیا اور کس مقصد کے لئے دیا گیا،انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں کے پاس سائیکل ہوتی تھی آج وہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور اربوں روپے کے مالک بن گئے،انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے سامنے قوتوں کے کہنے پر دھرنا دیا جس سے سی پیک کہ سرمایہ کاری رک گئی تھی،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق اٹھنے والے اخراجات کون برداشت کر رہا تھا،انہوںنے کہاکہ دھرنے کے دوران میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کے اخراجات کہاں سے آ رہے تھے،انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا ہے،انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دوست ممالک ناراض ہیں،عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ تحریک انصاف کے 2013 سے 2018 تک اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کی جائیں،پی ٹی آئی کی ان مشکوک ٹرانزکشننز کے بارے میں ہمیں معلوم ہو سکے،

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp