غازی عبدالرشید قتل کیس، ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی جانب سے ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ جمعرات کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔پرویز مشرف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کی ۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف پر لال مسجد آپریشن میں غازی عبدالرشید کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp