پاکستان میں 30سال سے کم عمر مردوخواتین میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے، ریسرچ

مغرب میں50 سے 60 سال کے شخص میں خودکشی کا میلان ہے جبکہ پاکستان میں یہی رجحان 30 سال سے کم عمر کے ملازمت پیشہ جوان میں پایا جاتا ہے، رپورٹ

کراچی : پاکستان میں 30سال سے کم عمر مردوخواتین میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ یہ بات آغا خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام پینل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہی۔شرکا کے مطابق ریسرچ میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ پاکستان میں خودکشی کے رجحان کا زیادہ احتمال دنیا کے دیگر ممالک کے موازنے میں پاکستان میں مختلف الگ عمر کے گروپ میں پایا جاتا ہے۔
ریسرچ کے مطابق مغرب میں عام طور پر 50 سے 60 سال کی شخص میں خودکشی کا میلان ہے جبکہ پاکستان میں یہی رجحان 30 سال سے کم عمر کے ملازمت پیشہ جوان میں پایا جاتا ہے۔شرکاء نے ریسرچ کے حوالے سے بتایاکہ آجر کا بھی معاشرے کو خودکشی کا چیلنج جوکہ آٹھ لاکھ افراد کی زندگی نگل چکا ہے اس سے نمٹنے میں کردار کردار ہوتا ہے۔شرکا نے زور دیا کہ کمپنیوں کو ایسا کلچر اپنے ادارے میں فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے ان کے ملازمین کھل کر خود کو درپیش چیلنجز اور دباو کا اظہار کرسکیں۔اس موقعے پر تجویز دی گئی کہ کمپنیاں ایسا اتالیقی پروگرام پیش کریں جہاں پر خودکشی کا رجحان رکھنے والے جوان با آسانی مشورہ حاصل کرسکیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp