ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد : ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی، ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کی130 مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان پمز کے مطابق پمزمیں ڈینگی کے 81 مریض داخل ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز ہسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔ترجمان پمز کے مطابق نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 118 سے زائد مریض داخل ہیں ،ملک بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 41 سے زائد ہو گئی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp