گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا

لاہور : اداکار وگلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا گانا ریکارڈ کروایا جس کے بول ہیں ’’ہم درد کے مارو ںسے کشمیر نہ چھینو ،اے ظالموں جنت کی تصویر نہ چھینو ‘‘اس گانے کی انہوںنے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے جس کو ہزاروں کی تعداد میں لائکس مل رہے ہیں ۔علاوہ ازیں رابی پیر زادہ آج بروز ( جمعہ ) کو سانپ اوراژدھے رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہونگی ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp