پنجابی فلم سچی مچی کل لاہور سمیت پنجاب کے دیگر سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی

لاہور : اداکارمعمررانا اور ماہی خان کی پنجابی فلم ’’سچی مچی‘‘ کل بروز (جمعہ) کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی ۔ فلم میں معمررانا اور ماہی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔جبکہ فلم کی کاسٹ میں سینئر اداکار شاہد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کا فوٹو سیٹ 8اکتوبر کو لاہور کے کیپٹل سینما میں آویزاں کیا گیا تھا اور آج سے فلم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی ۔ فلم کے ہدایت کار شاہدمہربان ہیں جو اس سے قبل بھی کامیاب فلمیںبنا چکے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp