چین ، قومی دن کی تعطیلات کے دوران الیکٹرک گاڑیاں کی چارجنگ کی شرح میں 100 فیصد اضافہ

بیجنگ : چین کے قومی دن کی ہفتہ وار تعطیلات کے موقع پر قومی شاہرات پر الیکٹرک گاڑیاں کی چارجنگ کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد اضافہ ہو گیا جو اس بات کا اظہار ہے کہ چین میں الیکٹرک گاڑیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔سٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنا سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں قومی دن کی تعطیلات کے مقابلے میں اس مرتبہ الیکٹرک گاڑیاں کی چارجنگ کی شرح 408,000 کلو واٹ فی گھنٹہ تک بڑھ کر دوگنا رہی جو کہ کام کے معمول کے دنوں کی چارجنگ سے 3.6 گنا زیادہ ہے۔
چین میں بیجنگ تا تیان جین اور ہوبی اور دریائے یانگزے ڈیلٹا ریجن میں الیکٹرک گاڑیوں کو گرین ٹرانسپورٹیشن منصوبے کے تحت رواج دیا جا رہا ہے۔چارجنگ انفراسٹکچر میں بہتری آنے سے گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ سے زیادہ چینیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنایا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2019 تک چین بھر میں چارجنگ پوسٹ کیکل تعداد 1.08 ملین تکپہنچ چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp