چین کی سیاحت کی صنعت اقتصادی ترقی کے فروغ اور غربت کے خاتمہ کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے، ورلڈ ٹورازم الائنس کی رپورٹ

بیجنگ : چین کی سیاحت کی صنعت اقتصادی ترقی کے فروغ اور غربت کے خاتمہ کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔ ورلڈ ٹورازم الائنس اورچائنا ٹورازم اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 8کروڑ افراد اس صنعت سے وابستہ ہیں جو سیاحت کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ چین میں بالخصوص وسطی اور مغربی صوبوں میں سیاحت کو غربت کے خاتمہ کے لئے ایک بڑی اہم صنعت تصور کیا جاتاہے۔ چینی نائب وزیر ثقافت و سیاحت لی جن ژائو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی سیاحت کی بدولت 101دیہات کے 48000 افراد غربت سے باہر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے باعث معاشی شعبہ میں مثبت نتائج لائے جاسکتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp