امریکا کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا مطالبہ

واشنگٹن : ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دھوکہ دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو ہیمشائر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آئین ، جمہوریت اور بنیادی سالمیت کے تحفظ کے لئے صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرنا ہوگا جس کا پوری امریکی قوم مطالبہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے آئین کو مجروح کیا جس کی ہم اجازت نہیں دے سکتے۔ دریں اثناء ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اکثریتی رہنما سٹینی ہوئیر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سمیت کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp