Resolution Submitted To Punjab Assembly To Remove Sarfraz Ahmed From National Team Captain
Sri Lankan Team To Investigate White Wash In T20 Series: Text

سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کی تحقیقات کرائی جائیں:متن

لاہور : سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تینوں میچوں میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ سری لنکا جیسی باتجربہ کار ٹیم سے شکست آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باﺅلنگ پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور شکست کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔اب قومی کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم 8 ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔                                                                                                                                                                                       

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp