فیفا کا بیچ سوکر ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

میونخ : فیفا نے بیچ سوکر ورلڈ کپ 2019ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، میگا ایونٹ 21 نومبر سے پیراگوئے میں شروع ہوگا۔ فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پیراگوائے، جاپان، سوئٹزرلینڈ اور امریکا گروپ بی میں یوروگوائے، میکسیکو، اٹلی اور ہیٹی گروپ سی میں بیلاروس، یو اے ای، سینیگال اور روس جبکہ گروپ ڈی میں برازیل، اومان، پرتگال اور نائیجیریا شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان پیراگوائے اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp