بریگزٹ ایک المیہ، اسے کم سے کم تکلیف دہ ہونا چاہیے، ڈچ وزیر خزانہ

لکسمبرگ : ہالینڈ کے وزیر خزانہ ووپکے ہوئکسترا نے کہا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے آئندہ اخراج ایک المیہ ہے اور اسے کم سے کم تکلیف دہ ہونا چاہیے۔ ڈچ وزیر نے لکسمبرگ میں یورو زون کے وزرائے خزانہ کے ایک اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیکہا ہے کہ یورپی اتحاد کے عمل کے حوالے سے بریگزٹ کسی المیے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے لازمی ہے کہ وہ بریگزٹ کی نرم ترین شرائط کے سلسلے میں کسی اتفاق رائے تک پہنچیں۔انہوں نے کہاکہ بہترین بریگزٹ صرف نرم ترین شرائط والا بریگزٹ ہی ہو سکتا ہے۔ ادھر بریگزٹ کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار میشل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاہدہ انتہائی مشکل لیکن اب بھی ممکن ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp