جیل میں قبضہ سے موبائل فون برآمد ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مریم نواز

, جس غلط طریقے سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ اس طریقے سے واپس جائے گی،احتساب عدالت کے باہر گفتگو

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جیل میں ان کے قبضہ سے موبائل فون برآمد ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس غلط طریقے سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ اس طریقے سے واپس جائے گی۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج محب وطن عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں انکا جرم اتنا ہے کہ وہ آئین پاکستان اور جمہوریت سے پیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کو وہ 27 اکتوبر کے دھرنے کی تیاری کریں۔ دھرنے میں لوگ کہاں کہاں سے آئیں گے۔ یہ پرانا سوال ہے۔ 09-10-19/--104 #h# gپاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا #h# ۔لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں جی پی او لاہور میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے محکمہ ڈاک کے افسران اور ملازمین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل لاہور خالد اویس رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محکمہ ڈاک ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ محکمہ ڈاک ڈلیوری کے نظام کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔ تقریب کے موقعہ پر پوسٹ ماسٹر جنرل نے جی پی او میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp