وزیر اعظم کے پاس عوام کے مسائل کا حل انڈے کٹے اور مرغیوں میں ہے‘مریم اورنگزیب

, جب وزیر اعظم سلیکٹڈ ہوں گے تو عوام کی ترجمانی نہیں کر سکتے،مولانا فضل , الرحمان کے موقف کی تمام جماعتیں حمایت کر رہی ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن )

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کو نالائق وزیراعظم نے بند کررکھا ہے،(ن) لیگ کی قیادت کو نالائق وزیراعظم نے بند کررکھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ رانا ثنااللہ کو بھی نوازشریف کا وفادار ساتھی ہونے کی سزا دی گئی۔ یہ بات طے ہے کہ وزیراعظم کی تبدیلی تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
ض*مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ پر انتہائی بوھنڈا الزام لگایا گیا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے جھوٹی ایف آئی آر کا پول کھول دیا۔ترجمان مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ملک حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اب انہیں این آر او ملے گا نہ ہی کوئی ڈھیل ہو گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب آج تک نون لیگی قائدین پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکی۔ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سب پر کیس ذاتی کاروبار کے ہی بنائے گئے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس عوام کے مسائل کا حل انڈے کٹے اور مرغیوں میں ہیجب وزیر اعظم سلیکٹڈ ہوں گے تو عوام کی ترجمانی نہیں کر سکتے،مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تمام جماعتیں حمایت کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp