وزیراعظم عمران خان 29 تا 31 اکتوبر 2019 کو ہونے والے ایف آئی آئی کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے

ریاض : وزیراعظم عمران خان 29 تا 31 اکتوبر 2019 کو ہونے والے ایف آئی آئی کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا نے دی ہے۔ ریاض میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ مضبوط کاروباری وفد بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں عالمی سطح پر کاروبار کے لیے فیصلہ سازوں، سرمایہ کاروں اور عالمی ماہرین کا مستقبل کے معاشی رجحانات اور موقعوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایونٹ میں ٹی ٹی ای کے شرکاء کو نت نئے رجحانات اور چیلنجوں کو دریافت کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ جبکہ بزنس کمیونٹی کو کانفرنس میں شرکت کے لئے سرکلر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp