صدر عارف علوی تیسرے ٹی 20 میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے

لاہور : صدر پاکستان عارف علوی سمیت گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پاک سری لنکن ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کی اور میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ صدر عارف علوی بدھ کی دوپہر لاہور پہنچے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل صدر عارف علوی کی لاہور آمد کے پیش نظر بدھ کی صبح ہی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp