انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

, ڈوم سبلی اور زیک کرالی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت ، جونی بیرسٹو کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ، ٹی ٹوئنٹی میں شامل

لندن : انگلینڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیرسٹو کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہوں گے، ڈوم سبلی اور زیک کرالی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا اعلان کردہ ٹی 20 سکواڈ میں آئن مورگن (کپتان)، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، پیٹ برائون، سیم کرن، ٹام کرن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، میٹ پارکنسن، عادل راشد اور جیمز ونس شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سام کرن، جو ڈینلی، جیک لیچ، ثاقب محمود، میتھیو پارکنسن، اولی پاپ، ڈومنک سبلی، بین سٹوکس اور کرس ووکس شامل ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp