سکاٹ لینڈ اور ارجنٹائن نے رگبی ورلڈکپ میں اپنے میچ جیت لئے

ٹوکیو : سکاٹ لینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں نے نویں رگبی ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے، سکاٹ لینڈ نے روس جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم نے امریکہ کو شکست دی۔ نویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔ بدھ کو پول اے کے میچ میں سکاٹ لینڈ اور روس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔
سکاٹ لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد روس کو 61-0 پوائنٹس سے شکست دی۔ یہ سکاٹ لینڈ کی میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ پول سی کے میچ میں ارجنٹائن اور امریکہ کی ٹیمیں پنجہ آزما تھیں جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے امریکہ کی ٹیم کو 17 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دے دی تاہم ارجنٹائن کی ٹیم میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے، امریکی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp