امریکا ، فارمیشن اینڈ آرٹسٹک سکائی ڈائیونگ کے مقابلوں کا آغاز

فلوریڈا : امریکا میں فارمیشن اینڈ آرٹسٹک اسکائی ڈائیونگ کے مقابلوں کا آغاز ہو گیاہے جس میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے 300 اسکائی ڈائیورز شرکت کر رہے ہیں۔ اس مقابلے میں سکائی ڈائیورز مختصر اوقات میں مختلف فارمیشن بنائیں گے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے شایقین کی بڑی تعدادفلوریڈا کا رخ کر رہی ہے۔ مقابلے کے دوران ایک اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ مکمل نہ کھل سکاجس کے بعد اُس نے تالاب میں کریش لینڈنگ کر کے اپنی جان بچالی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp