گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے اقلیتی اراکین پارلیمنٹ سینیٹر جان کینتھ ویلیمز کی ملاقات

پشاور : گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے اقلیتی اراکین پارلیمنٹ سینیٹر جان کینتھ ویلیمز، اراکین قومی اسمبلی جمشیدتھامس اور شنیلا روتھ نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں باالخصوص خیبرپختونخوا میں موجودہ سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں کشمیرمیں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی زیربحث رہی اور اراکین پارلیمنٹ نے کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی عیسائی برادری بھارتی مظالم کے خلاف اورکشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کاکہناتھاکہ اقلیتی برادری وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی میں بھرپورکردار ادا کررہی ہے اورپاکستان کے آئین میںاقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں اور پاکستان میں رہنے والے تمام اقلیتیں مساوی حقوق سے مستفید ہورہی ہیں۔ گورنرنے کہاکہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے عملی اقدامات بھی اٹھارہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp