محکمہ پولیس میں قابل اور محنتی افسران موجود ہیں،خیبر پختونخوا میں پولیس کو باختیار بنا کر ایک بہترین فورس بنایا گیا،شاہ فرمان

, کسی بھی ادارے کا منفی تاثر ملک و قوم کا امیج خراب کرنے کے مترادف ہے ،،اختیار کا درست استعمال اور اخلاقا نہ رویہ ہی پولیس فورس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے،گورنرخیبرپختونخوا شاہ

پشاور : گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ محکمہ پولیس میں قابل اور محنتی افسران موجود ہیں،خیبر پختونخوا میں پولیس کو باختیار بنا کر ایک بہترین فورس بنایا گیاہے اوراختیار کا درست استعمال اور اخلاقا نہ رویہ ہی پولیس فورس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ وہ بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں 46ویں اے ایس پیز تربیتی کورس کے شرکاء سے ملاقات میں اظہارخیال کررہے تھے۔
ملاقات میں ملک بھر سے تربیتی کورس میں حصہ لینے والے اے ایس پیز موجود تھے۔ اس موقع پر گورنرخیپرپختونخوا نے اے ایس پیز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ نئے پولیس آفیسرز اپنے عہدہ کے ساتھ انصاف کریںگے اور معاشرے میں جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام میں پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔گورنرنے کہاکہ پولیس اپنے اندر خود احتسابی کا عمل شروع کرے تو نتائج مثبت آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کا منفی تاثر ملک و قوم کا امیج خراب کرنے کے مترادف ہے اور کہاکہ پولیس اختیارات کا استعمال اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں توازن رکھے۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان کے قیام میں پولیس افسران وجوانوں کے کردار کو بھی سراہا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp