خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ۔ : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی۔بدھ کو عدالت نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) نے مقدمہ کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا یا۔ جمع کرائے گئے ضمنی چالان میں 23 گواہان شامل کئے گئے ہیں ۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp