کیٹو اور ہیبینو پر مشتمل جاپانی جوڑی تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

بیجنگ ۔ : میو کیٹو اور انکی ہم وطن جوڑی دار نائو ہیبینو پر مشتمل جاپانی جوڑی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ بدھ کو چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں میو کیٹو اور انکی ہم وطن جوڑی دار نائو ہیبینو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی ارینا روڈینووا اور انکی یوکرائن کی جوری دار کترینا بوندارینکو کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی 6-0 اور 6-0 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp