Third T20, Sri Lanka Won The Toss Against Pakistan
Omar Akmal, Ahmed Shehzad And Hassanin Replace Iftikhar Ahmed, Haris Sohail And Usman Shinwari Expected In National Squad

تیسرا ٹی ٹونٹی ، سری لنکانے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

قومی سکواڈ میں عمر اکمل ، احمد شہزاد اور حسنین کی جگہ افتخار احمد ، حارث سہیل اور عثمان شنواری کی واپسی متوقع

لاہور : تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکانے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ سری لنکا کیخلاف آج تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو کلین سویپ سے بچاﺅ کا سخت چیلنج درپیش ہے ،سیریز پر قابض مہمان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم گرین شرٹس الیون میں عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد کی واپسی متوقع ہے ، حارث سہیل بھی قابل غورہیں جنہیں احمد شہزاد کے بجائے میدان میں اتارا جا سکتا ہے جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کی جگہ عثمان شنواری کو چانس دیا جائے گا ۔
قذافی سٹیڈیم میں آج بھی بیٹنگ کیلئے سازگار ماحول ہوگا لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی شعبہ کلک نہیں کررہا کیونکہ بقول ہیڈ کوچ بابر اعظم پر حد سے زیادہ انحصار نے بیٹنگ لائن کو متاثر کیا مگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار سولہ کے بعد بدترین اعداد وشمار کے مالک پیسر محمد عامر کی فارم ایک بار پھر زوال کا شکار نظر آرہی ہے جنہوں نے دوسرے میچ میں 40 رنز دے ڈالے جبکہ ان سمیت دیگر باﺅلرز بھی وکٹوں کے حصول میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے ابھی تک کوئی ٹی ٹونٹی سیریز تین،صفر سے نہیں جیتی ہے جب کہ پاکستان کو بھی مختصر فارمیٹ میں کبھی تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن آج اسے اس منفی ریکارڈ سے بچاﺅ کا چیلنج درپیش ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 6بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج میچ کے اوقات کار میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔گراﺅنڈسٹاف کے مطابق آج کے میچ میں بھی وکٹ بلے بازوں کیلئے سازگار ہوگی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp