سمانتھا سٹوسر تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل سے باہر

بیجنگ ۔ : آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ بدھ کو چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں قزاخستان کی یولیا پیوٹنٹسوا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، کوارٹر فائنل میں انکا مقابلہ (کل) جمعہ کو تیونس کی اونس جابیئر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp