ویلز کی ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد رگبی ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ٹوکیو ۔ : ویلز کی ٹیم نویں رگبی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، پول ڈی کے اپنے تیسرے میچ میں فجی کو شکست دی جو میگا ایونٹ میں اس کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ نویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔ بدھ کو پول ڈے کے میچ میں ویلز اور فجی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویلز کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فجی کو 17 کے مقابلے میں 29 پوائنٹس سے ہرا کر میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ویلز کی ٹیم تحال میگا ایونٹ میں ناقابل شکست اور اس نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔ ویلز کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا آخری پول میچ یوروگوئے کے خلاف 13 اکتوبر کو کھیلے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp