نوویک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

شنگھائی ۔ : سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جاپان اوپن میں کامیابی کے بعد سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بدھ کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں سربین ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں جاپان اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp